پی ایس ایل 2019 : امام الحق پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل

Last Updated On 15 February,2019 01:00 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ابھرتے ہوئے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ امام الحق کو بطور اکیسویں کھلاڑی پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا یے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے امام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امام الحق کی شمولیت سے زلمی اسکواڈ مزید مظبوط ہو گا۔

تئیس سالہ امام الحق 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 40.61 کی اوسط سے ،853رنز بناچکے ہیں۔ امام الحق اکیس ون ڈے میچز میں پانچ سینچریوں اور پانچ نصف سینچریوں کی مدد سے 1090رنز بناکر محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔
 

Advertisement