تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Last Updated On 27 March,2019 04:59 pm

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹںگ جاری ہے۔

کینگروز کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ آسٹریلیا کے کپتان فنچ کا کہنا ہے وکٹ بیٹنگ کے لئے ساز گار ہے، آج میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ قومی کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ فہیم اشرف اور محمد عباس کو ٹیم سے ڈراب کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عثمان شنواری اور جنید خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مہمان ٹیم نے بھی دو تبدیلیاں کیں، زخمی جے رچرڈسن اور کولٹر نیل آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے جن کی جگہ پیٹ کمنس اور جیسن بینڈروف کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی ٹیم شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، کپتان شعیب ملک، عماد وسیم، محمد رضوان، یاسر شاہ، عثمان خان شنواری، جنید خان اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکومب، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، پیٹ کمنس، نیتھن لیون، ایڈم زمپا اور جیسن بینڈروف پر مشتمل ہے۔

 


 

Advertisement