گوگل اور فیس بک نئے ٹیکس کی زد میں

Last Updated On 05 March,2019 04:27 pm

پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانسیسی ڈیجیٹل ٹیکس کے مجوزہ قانون کے مطابق 30 بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کو تین فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اس فہرست میں سرچ انجن گوگل، امیزون، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، ایپل، اوبر، ایئر بی این بی، بکنگ ڈاٹ کام اور آن لائن اشتہارات کی فرانسیسی کمپنی کریٹیو بھی شامل ہے ۔ 

فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لے مائرے نے کہا ہے کہ قریب تیس کمپنیاں ڈیجیٹل ٹیکس کے مجوزہ قانون سے متاثر ہوں گی۔ 3% اضافی ٹیکس ادا کرنے والی زیادہ تر ڈیجیٹل کمپنیاں امریکی ہیں لیکن چینی، جرمن، برطانوی اور ایک فرانسیسی کمپنی پر بھی یہ ٹیکس لاگو ہوگا۔

علاوہ ازیں ڈیجیٹل ٹیکس کی زد میں آنے والی تیس کمپنیوں کی فہرست میں سرچ انجن گوگل، امیزون، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، ایپل، اوبر، ایئر بی این بی، بُکنگ ڈاٹ کام اور آن لائن اشتہارات کی فرانسیسی کمپنی کریٹیو بھی شامل ہے۔

اتوار کے روز مقامی اخبار لے پاریژیں سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ اس مجوزہ ڈیجیٹل ٹیکس میں ان کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی دنیا بھر میں سالانہ آمدن کا حجم 750 ملین یورو جبکہ فرانس میں 25 ملین یورو تک بنتا ہے۔

Advertisement