ورلڈکپ تیاریاں: بارش کے باعث قومی ٹیم آج کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کریگی

Last Updated On 17 April,2019 10:20 am

لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈکپ تیاریاں شدید بارش کے باوجود تھم نہ سکیں، آج پریکٹس قذافی سٹیڈیم کے بجائے کرکٹ اکیڈمی میں کی جائے گی، قومی کھلاڑی اِنڈور ٹریننگ میں اِن ایکشن ہوں گے۔

گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث دوسرے روز کا ٹریننگ سیشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شفٹ کر دیا گیا، قومی کرکٹر اِن ڈور پریکٹس اور ٹریننگ کریں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت ٹیم منیجمنٹ کے زیر نگرانی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے، فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے بھی سیشنز ہوں گے۔

ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، ورلڈکپ کے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا جس کے لیے ٹیم کے بڑوں نے سرجوڑ لیے ہیں۔