نیب کا گھر پر چھاپہ: حمزہ شہباز نے اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Last Updated On 16 April,2019 03:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز نے نیب کی جانب سے گھر پر چھاپہ مارنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے دائر درخواست میں ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں کہا ہے نیب نے خود لاہور ہائیکورٹ میں تسلیم کیا کہ حمزہ شہباز تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں، گرفتاری کی ضرورت نہیں، نیب انتقامی کاروائیاں کر رہا ہے، حکم کی تعمیل نہ کرنے پر عدالت ڈی جی نیب سلیم شہزاد اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔