محمد حفیظ کا بطور اوپنر کھیلنے کیلئے دل مچلنے لگا

Last Updated On 23 April,2019 05:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آل رائونڈر محمد حفیظ کا دوبارہ اوپننگ بیٹسمین کھیلنے کے لیے دل مچلنے لگا۔ سینئر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور امام الحق اننگز کا آغاز بہت اچھے کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میں ایک اوپنر ہوں اور بحیثیت اوپنر ہی کھیلنا چاہتا ہوں۔ تاہم موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھ سے چوتھے نمبر پر کھیلنے کا کہا ہے۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں سینئر بیٹسمین کے طور پر جس نمبر پر کہا جائے گا کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ میں صرف ایک ہی طریقے سے  کھیلنے والا نہیں ہوں اور ٹیم کے لیے ہر طرح کا رول نبھانے کیلئے تیار ہوں۔