پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیلی کی باتیں محض افواہیں ہیں: سردار عثمان بزدار

Last Updated On 23 April,2019 05:08 pm

چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیلی کی باتیں محض افواہیں ہیں، گذشتہ روز مجھ پہ میری پارلیمانی پارٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جو وزیر کارکردگی نہیں دکھائے گا، فارغ کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیچہ وطنی میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا شوباز اور جعلی خادم اعلی نہیں بلکہ عوام کا حقیقی خادم ہوں، جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کر نے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے، عوام کو سہو لیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا جا رہے ہیں تاکہ عام لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ صحت کارڈ کا اجراء ہو چکا ہے، تیسرے مرحلے میں ضلع ساہیوال میں صحت کارڈ کی فراہمی کی جار ہی ہے، کاشتکاروں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے جس کے لئے 130 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، کسانوں کے لئے ایگری کر یڈٹ کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔