کرکٹ میں ایک اور ’’شاہد آفریدی‘‘ کی آمد

Last Updated On 16 August,2019 02:27 pm

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں کھیلی جاری رہی گلوبل ٹی ٹونٹی کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی طرح باؤلنگ کرنے والا کھلاڑی سامنے آ گیا جس کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی۔ ہر کوئی یہ کہنے پر مجبو ہو گیا ہے کہ کرکٹ میں ایک اور ’’شاہد آفریدی‘‘ آ گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے بیٹسمین لٹن داس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی 20 لیگ میں باؤلنگ کرنے والی کا ایکشن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی طرح ملتا جلتا ہے، جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی کہہ رہے ہیں کہ ایک اور آفریدی نے کرکٹ میں قدم رکھ دیا۔

گلوبل ٹی 20 لیگ میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں، سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اس ٹورنامنٹ میں برامپٹن وولوز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھائی جبکہ کینیڈین کھلاڑی جنید صدیقی بھی ٹیم میں شامل تھے۔

 

گلوبل ٹی 20 کے میچوں کے دوران جنید صدیقی کو سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کے سٹائل میں باﺅلنگ کراتا دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے، جنید صدیقی کی عمدہ باﺅلنگ اور ان کا انداز ٹویٹر پر خوب شہرت بٹور رہا ہے۔

برامپٹن وولوز کی طرف سے وینکوور نائٹس کےخلاف کھیلتے ہوئے جنید صدیقی نے 23 گیندوں پر صرف 23 رنز دے کر بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ سابق پاکستانی کپتان اور آل راﺅنڈر نے کیریئر میں 398 ون ڈے ، 99 ٹی 20 اور 27 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی اور دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے اور اس کھیل سے لگاﺅ رکھنے والے نوجوانوں میں آج بھی بےحد مقبول ہیں۔

کینیڈین کھلاڑی جنید صدیقی کا باﺅلنگ ایکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیائے کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی شاہد آفریدی کو اپنے لیے ایک قابل تقلید مثال سمجھتے ہیں۔