مصباح کو کرکٹ کے جدید تقاضوں کی بہتر سمجھ ہے: سہیل تنویر

Last Updated On 10 September,2019 06:22 pm

اسلام آباد: (سپورٹس ڈیسک) سہیل تنویر نے کہا کہ نومنتخب کوچ اچھی طرح جانتے ہیں کہ موجود طرز کی کرکٹ میں جیت حاصل کرنے کیلئے کس طرح کی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

قومی باؤلر سہیل تنویر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مصباح الحق کو کوچ بنانا بہت اچھا فیصلہ ہے۔ کرکٹ کے کچھ حلقوں سے اس بات پر اعتراض کیا جا رہا ہے کہ مصباح کا بین الاقوامی کرکٹ میں کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں ہے لیکن میرے خیال میں انہیں باقی کوچز کے مقابلے ایک بہت بڑی سبقت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصباح نے حال ہی میں ریٹائرمنٹ لی ہے اور ان چھ سات سالوں میں اس کھیل میں کئی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں جس کا انہیں اچھی طرح علم ہے۔ وہ کرکٹ کے جدید تقاضوں کو دیگر کوچز کی نسبت بہتر سمجھتے ہیں۔
 

Advertisement