بابراعظم کو نمبر 4 پر بیٹنگ کرائی جائے: وزیراعظم عمران خان کا مشورہ

Last Updated On 25 November,2019 04:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم کو نمبر چار پر کھلایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق لیجنڈ کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا کہنا ہے برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن چیف نے مجھے پیغام کیا کہ میں انکی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار بابراعظم تک پہنچاﺅں۔

وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنا چاہیے۔

 

یاد رہے کہ بابراعظم نے برسبین ٹیسٹ میں مضبوط آسٹریلوی باﺅلنگ اٹیک کے سامنے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے مشکل وقت میں شاندار سنچری بنائی تھی تاہم اس کے باوجود پاکستان ٹیم اننگز اور 5 رنز کی شکست سے نہ بچ پائی۔