حسن علی کی پسلیوں میں فریکچر، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے محروم

Last Updated On 30 November,2019 09:17 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) قومی فاسٹ باؤلر حسن علی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے جن کے تازہ ترین سکین میں پسلیوں کے فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

پی سی بی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر کی آٹھویں اور نویں پسلی میں ہیئر لائن فریکچر ہوا ہے جس کو ٹھیک ہونے میں چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ حسن علی پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنا بحالی صحت کا پروگرام شروع کریں گے۔
 

Advertisement