پاک بنگلا دیش سیریز: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بہترین کھلاڑی قرار

Last Updated On 27 January,2020 04:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز سیریز کےبہترین کھلاڑی قرار دیدیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ کے دوران امید نہیں تھی کہ بارش ہو جائے گی۔ جیت کا عزم لیکراسٹیڈیم پہنچے تھے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر سیریز کے دوران سینئر بیٹسمین شعیب ملک، محمد حفیظ نے میری بہت زیادہ مدد کی۔ دونوں سے رہنمائی لیتا رہتا ہوں۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے باؤلرز نے اوورز کرائے، اس سیریز کی جیت کے بعد ٹیم کو اعتماد ملا ہے۔ یہ سیریز جیتنا ہمارے لیے ضروری تھا۔
 

Advertisement