پی ایس ایل: قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا پورے ایونٹ تک پاکستان میں رکنے کا اعلان

Last Updated On 14 March,2020 05:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز کے کرکٹ دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ کرونا وائرس خدشے سے تمام غیر ملکی کھلاڑی اپنے آخری میچ تک پاکستان ہی رہیں گے جبکہ دیگر پانچوں ٹیموں مہمان کرکٹر اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ جارح مزاج بلے باز بین ڈنک نے تو وبائی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وبائی مرض سے کرکٹ کا مزہ بھی کرکرا کر دیا لیکن لاہور قلندرز والے خوش قسمت ہیں زندہ دلان کی ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے آخری میچ تک پاکستان میں ہی رہنے کا اعلان کر دیا، صر ف اتنا ہی نہیں بلکہ دو میچز میں وِننگ اننگز کھیلنے والے بین ڈنک نے تو کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر بھی بتا دیں

دوسری جانب لیگ کا حصہ بننے والے چودہ کھلاڑیوں سمیت 17 غیرملکی اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے ، پاکستان سے روانہ ہونے والوں میں کراچی کے ایلکس ہیلز، ملتان سلطانز کے رائیلی روسو اور جیمز وینِس، پشاور زلمی کے ٹام بینٹن، کارلوس بریتھویٹ، لیام ڈاؤسن، لیوئس گریگوری اور لیام لیونگ سٹون ، کوچ جیمز فوسٹر شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے اور ٹائمل ملز، اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو، ڈیل سٹین، ڈیوڈ میلان اور لیوک رونکی سمیت ٹرینر کورے رٹگرز شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کیوی مبصر گرانٹ ایلیٹ نے بھی پاکستان کو گڈ بائے کہہ دیا۔
 

Advertisement