لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی طرف سے دیا گیا چیلنج پورا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس یا کووڈ 19 کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔
جہاں کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہاں پر عالمی کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ ہو رہے ہیں یا ملتوی ہو رہے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چند میچز بھی اس مہلک وباء کے باعث ملتوی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کا سرفراز احمد، ٹام بینٹن، وہاب ریاض و دیگر کھلاڑیوں کو پش اپس کا چیلنج
دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے ملتوی یا منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جہاں پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بینٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کو پش اپس کا چیلنج دیا۔
The captain @AzharAli_ has aced the pushup challenge! Let s see how his nominees respond. #StayHomeSafe pic.twitter.com/Kj0qdfJwZ4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 30, 2020
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو چیلنج کرنے لگے ہیں، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو چیلنج کیا تھا۔
To @AzharAli_ bhai, we’ve all seen you do push ups, but now I challenge you to do some squats! 50 to do in total and make sure they re done properly
— Wahab Riaz (@WahabViki) March 26, 2020
Lets go!!!
And please mention who you challenge next!#LockDownLife #Isolation #Fitness pic.twitter.com/Z4ypW7F9IZ
وہاب ریاض کے چیلنج کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں اظہر علی نے چیلنج پورا کرتے ہوئے سابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، سینئر پلیئر اسد شفیق، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، رنز مشین بابر اعظم اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بینٹن کو نئے انداز میں پش اپس کا چیلنج دیدیا۔
دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اظہر بھائی آپ کا چیلنج قبول کر لیا ہے،
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے پش اپس لگا کر ٹیسٹ ٹیم کے قائد اظہر علی کا چیلنج پورا کر دیا۔
Here is a response to the Test captain from our T20I captain. Over to @babarazam258 s nominees now! pic.twitter.com/nzb7UAS17H
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 30, 2020
دریں اثناء چھوٹی عمر میں بڑے بڑوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے باؤلر نسیم شاہ نے کورونا وائرس کے باعث گھر پر مصروفیت ڈھونڈ لی ہیں، ابھرتے ہوئے کرکٹر کی پکوڑے اور چکن کڑاہی بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔