لاک ڈاؤن میں آن لائن ٹیسٹ زبردست رہے، چیلنج سمجھ کر حصہ لیا: امام الحق

Last Updated On 22 April,2020 02:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی اوپنر امام الحق کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں آن لائن ٹیسٹ زبردست رہے، چیلنج سمجھ کر حصہ لیا، کوچ مکی آرتھر کو سخت اور مصباح الحق کو نرم طبیعت کا کہا۔

 اوپنر امام الحق نے ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران سب کو احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن ہونے سے پہلے ہی جِم کا سامان منگوا لیا تھا، ٹریننگ جاری ہے۔

امام الحق نے کہا کہ لیجنڈری انضمام الحق سے رشتہ داری کی وجہ سے انہیں بہت تنقید ہوتی ہے لیکن ان کی ہمیشہ اپنی کارکردگی پر توجہ ہوتی ہے، کوچ مکی آرتھر اور مصباح الحق کے درمیان طبیعت اور مزاج کو فرق قرار دیا۔ قومی بیٹسمین نے ٹیسٹ کرکٹ کو فیورٹ کہتے ہوئے تمام فارمیٹ میں نمائندگی کا عزم ظاہر کیا۔
 

Advertisement