ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس شعیب اختر کو موصول

Last Updated On 04 June,2020 05:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے طلبی کا نوٹس سابق پاکستانی کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور شعیب اختر کو موصول ہو گیا۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں تفضل رضوی پر کڑی تنقید کی تھی، شعیب نے تفضل رضوی کو نالائق قرار دیا تھا۔ اس سخت تنقید کے بعد پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ باؤلر کیخلاف سائبر کرائم میں درخواست دی تھی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو فیڈرل انویسٹی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے 5 جون کو طلب کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے سائبر کرائم نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پانچ جون کو طلب کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی طرف سے بھیجے جانے والے نوٹس شعیب اختر کو موصول ہو گیا جس کے بعد سابق فاسٹ باؤلر نے اپنے وکیل ابو ذر سلمان خان نیازی سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور فاسٹ باؤلر اپنے وکیل سلمان خان نیازی کیساتھ مشاورت کے بعد ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر کے وکیل نے کہا کہ انہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اگر ایف آئی اے کا نوٹس موصول ہوتا ہے تو اس کے بعد پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ اگر ایف آئی اے کا نوٹس اور طلبی قانون کے منافی ہوئی تو وہ اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

Advertisement