پاکستان سپر لیگ میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں شروع

Last Updated On 17 July,2020 04:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو کامیابی کی بلندی پر پہنچانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

بورڈ نے پی ایس ایل سینئرمینجر برانڈ اینڈ مارکیٹنگ کیلئےاشتہار دے دیا گیا جبکہ سینئر مینجر پارٹنر شپ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی بھی تقرری کی جائے گی، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے۔