دورہ انگلینڈ سے معذرت کرنے والے محمد عامر نے دستیابی ظاہر کر دی

Last Updated On 20 July,2020 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بیٹی کی پیدائش کے باعث دورہ انگلینڈ سے معذرت کرنے والے محمد عامر نے دستیابی ظاہر کر دی، کورونا کا شکار حارث روف کی جگہ قومی ٹی 20 ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، بیٹی کی پیدائش کے باعث برطانیہ روانگی سے معذرت کرنے والے محمد عامر نے اب اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تجربہ کار فاسٹ بولر کو گرین سگنل دے دیا۔

محمد عامر کو کورونا کا شکار حارث رؤف کی جگہ ٹی 20 ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔