شاہد آفریدی کی بیٹی عروہ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 09 October,2020 04:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی عروہ کے ہمراہ ایک ویڈیو مقبول ہوگئی۔

کرکٹر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں عروہ اپنی واکر پر بیٹھی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی رواں برس پانچویں بیٹی عروہ کے والد بنے تھے۔ شاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ’’ اللّٰہ کی مجھ پر بے شمار رحمتیں ہیں، چار قابل تعریف بیٹیوں کے بعد اللّٰہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، الحمد اللّٰہ‘‘۔

واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے 2000ء میں ہوئی تھی، ان کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، انشا، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔
 

Advertisement