پی سی بی کا چیف ایگزیکٹو وسیم کے معاہدے میں توسیع کا ارادہ

Published On 30 October,2020 09:33 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے معاہدے میں توسیع کرتے ہوئے انہیں دو سال کے نئے معاہدے کی پیشکش کر دی۔

حکام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور کرکٹ بورڈ کے حکام چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی دو سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں اور وسیم خان کو پی سی بی کے ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے ان کے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پی سی بی نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو دو سال کے نئے معاہدے کی پیشکش کر دی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ وسیم خان کو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا ٹاسک سونپا گیا تھا، پاکستانی نژاد برطانوی وسیم خان نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں، وسیم خان کا تین سالہ کنٹریکٹ فروری 2022 میں ختم ہو رہا ہے، پی سی بی کنٹریکٹ ختم ہونے سے ایک سال قبل وسیم خان کے معاہدے میں توسیع کا ارادہ رکھتا ہے۔