راولپنڈی: پرس چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا

Last Updated On 28 March,2018 04:34 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں راہزانوں نے پرس چھیننے کے دوران مزاحمت پر خاتون سکول ٹیچر کو قتل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک منگٹیال میں ڈاکوؤں نے سکول جانے والی خاتون ٹیچر نازیہ سے پرس چھیننے کی کوشش کی، جس پر نازیہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے گولی چلا دی جو کہ نازیہ کے سینے میں لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

ڈاکو نازیہ کا پرس اور موبائل فون لیکر فرار ہوگئے۔ لواحقین کے مطابق 32 سالہ نازیہ نجی سکول میں پڑھاتی تھی اور دو بچوں کی ماں تھی، خاتون کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔