راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں ایرانی وزیرخارجہ نے پاک ایران بارڈر پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات کوسراہا، ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔