بیوی نے آشنا سے مل کرد بئی پلٹ شوہر کو قتل کر دیا

Last Updated On 27 March,2018 03:07 pm

گجرات: (روزنامہ دنیا) بیوی نے اپنے آشنا اور نوکرانی سے ملکر اپنے دبئی پلٹ شوہر کو قتل کر دیا، بیوی اور نوکرانی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پلاہوڑی کے رہائشی دبئی پلٹ شعیب نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں چند دن قبل دبئی سے شعیب گھر واپس آیا تھا ، شعیب کی دوسری بیوی نائلہ نے اپنے آشنا اور نوکرانی سے ملکر اسکو قتل کر دیا۔ پولیس نے نائلہ اور اس کی نوکرانی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔