ملتان :ٹول پلازہ پر ڈکیتی ، مزاحمت پر منیجر قتل

Last Updated On 01 May,2018 08:53 pm

ملتان (دنیا نیوز ) ملتان میں ٹول پلازہ پر ڈاکو 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ٹول پلازہ کا منیجر جاں بحق ہو گیا۔

ملتان کے علاقے بستی ملوک پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ٹول پلازہ پر اسحلہ کے زور پر 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ٹول پلازہ کا منیجر احمد خان زخمی ہوگیا۔

اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس تھانہ بستی ملوک نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد کارروائی کا عمل شروع کر دیا۔