پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، وکیل سمیت 3 افراد زخمی، ملزم گرفتار

Last Updated On 15 September,2018 11:25 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں مسلح ملزم کی فائرنگ سے مقامی وکیل سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شرقی کی حدود میں واقع جوڈیشل کمپلیکس میں مسلح ملزم نے دیرینہ دشمنی پر مقامی وکیل کے چیمبر میں فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں مقامی وکیل سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے دیرینہ دشمنی پر مقامی وکیل کے ساتھ موجود اپنے مخالف پر فائرنگ کی، زخمیوں کو فوری طورپر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔