کراچی: غیرملکی بھاری اسلحے کا مدفون ذخیرہ برآمد، ٹارگٹ کلر بھی گرفتار

Last Updated On 03 December,2018 07:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران مقابلے کے بعد ملزم گرفتار کر لیا جس کی ملزم کی نشاندہی پرغیرملکی جدید اسلحہ کا مدفون ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔ رینجرز نے گلشن اقبال سے ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر فاروق کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں پولیس کی اہم کارروائی، بہارد آباد کے مقامی پارک پر چھاپہ مار کر گرفتار ملزم کی نشاندہی پر غیر ملکی اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ بہادر آباد پولیس نے ٹیپو سلطان روڈ پر مقابلے کے ملزم نسیم عرف بلڈر کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی اظفر مہیسر گرفتار ملزم نسیم عرف بلڈر کی نشاندہی پر اسلحہ کی برآمدگی ہوئی۔

ایس ایس پی اظفر مہیسر کے مطابق ملزم نسیم ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن ہے، ملزم نے دوران تفتیش بیشتر افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کا انکشاف بھی کیا جبکہ برآمد ہونے والے مدفون اسلحہ میں لانگ رینج کی روسی سنائپر رائفل، سائلنسر لگی ایک کلاشنکوف اور 4 پستول شامل ہیں۔

دوسری جانب رینجرز نے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کے کارندے فاروق کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2007 میں آگرہ تاج سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کاحصہ تھا، ملزم ایم کیوایم اورلیاری گینگ وار کے درمیان تصادم میں بھی ملوث تھا جبکہ پولیس نے سٹیل ٹاؤن میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے اشتہاری ملزم کو بھی دھرلیا۔