اٹک: کے پی کے سے پنجاب سمگل ہونیوالے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Last Updated On 03 December,2018 05:41 pm

اٹک: (دنیا نیوز) تھانہ رنگو پولیس نے کے پی کے سے پنجاب سمگل ہونے والے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

اے ایس پی اظہرخان نےپریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کالو ڈب کے قریب چھاپہ مارا، اور کار کی تلاشی کے دوران اسلحہ کی کھپ پکڑی گئی، اسلحہ کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

اسلحہ میں اکتیس پستول، دو کلاشنکوف، ایک رپیٹر درجنوں میگزین،اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں، پولیس نے دو ملزمان اسد اور عبدالوہاب کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔