اسلام آباد: اے این ایف کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئیں

Last Updated On 04 December,2018 10:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے افیون اور حشیش کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی۔ منشیات کی کھیپ ٹرک کے ٹائروں میں چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف کی اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 50 کلوگرام افیون، 14 کلو گرام حشیش بر آمد کر لی گئی، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر ترنول کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے آنے والے ٹرک کو روکا۔ تلاشی کے دوران ٹرک کے ٹائر میں چھپائی گئی، افیون اور حشیش کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات اسلام آباد کے راستے فیصل آباد منتقل کی جا رہی تھی۔