راولپنڈی: منی چینجنگ کا غیرقانونی کاروبار کرنیوالے 3 افراد گرفتار

Last Updated On 04 December,2018 10:13 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے صدر کے علاقے میں منی چینجنگ کا غیرقانونی کاروبار کرنے والی نجی ٹریول اینڈ ٹورز آپریٹر کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ دفتر سے سولہ ممالک کی دو کروڑ تینتالیس لاکھ سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے نے دفتر کے مالک شیخ منیر اور اس کے دو ملازمین شہباز اور عمر صدیق کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔