سکھر: ریلوے حکام کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن

Last Updated On 14 December,2018 09:35 pm

سکھر: (دنیا نیوز) ورکشاپ روڈ پر قائم ریلوے کالونی میں غیر قانونی بھینسوں کے باڑے کو مسمار کر دیا گیا جبکہ چنیوٹ میں لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کی آٹھ دکانیں گرا دی گئیں۔

ریلوے حکام نے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا اور ورکشاپ روڈ پر قائم ریلوے کالونی میں غیر قانونی بھینسوں کے باڑے کو مسمار کر دیا۔

کارروائی کے دوران ریلوے افسران بھی موقع پر موجود تھے، ریلوے کالونی میں قبضہ کر کے غیر قانونی باڑا بنایا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ چنیوٹ نے لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کے مدرسہ سے ملحق کمرشل مارکیٹ جو کہ ان کی ملکیتی بتائی گئی ہے کی متعدد دکانیں گرا دی ہیں جو کہ ایک کروڑ روپے سے زائد قیمت کی بتائی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی کے مطابق چنیوٹ میں بلا امتیاز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement