وزیر خزانہ کے استعفیٰ کی افواہیں، وزیر اعظم آفس کی تردید

Last Updated On 03 December,2018 05:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفےٰ کی افواہوں پر ترجمان وزیر اعظم آفس نے تردید کر دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفی کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرآئع کے مطابق ڈالر قابو میں نہ آنے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث وزیر خزانہ سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ معاشی ماہرین اور اپوزیشن کے علاوہ حکومت کے اندرونی حلقے بھی وزیر خزانہ کی کاکردگی سے مطمئن نہیں۔ اس صورتحال میں پیر کو صبح سے ہی یہ خبر گردش کرنے لگی کہ وزیر خزانہ اسد عمر مستعفی ہو ر ہے ہیں۔ بالا آخر وزیراعظم آفس کو ان افواہوں کے خاتمے کے لیے باضابطہ بیان جاری کرنا پڑا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمرکے استعفیٰ کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ کو وزیراعظم کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور معاشی مشکلات کے باوجود وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے

 

Advertisement