دنیا نیوز کے کامیاب سفر کے 10سال مکمل

Last Updated On 01 December,2018 07:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایک دہائی کا سفر، معتبر اور تیز تر،دنیا نیوز کے کامیاب سفر کے 10سال مکمل ہونے پر ہیڈ آفس لاہور میں مرکزی تقریب ہوئی، وفاقی وزیر شیخ رشید نے کیک کاٹا، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامرمحمود، ہائر منیجمنٹ اور سینئر صحافیوں کی شرکت۔

دنیانیوزکی 10 ویں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامرمحمود نے کیک کاٹا۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی تقریب میں شرکت کی، وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عوامی مسائل اجاگر کرنے میں دنیا نیوزکی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ فیاض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ دنیا گروپ کو مزید کامیابیاں دے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ دنیا نیوزصحافت کی دنیا کا روشن ستارہ بن چکا ہے، اللہ تعالی دنیا نیوز اور اس کی ٹیم کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

اس موقع پر اینکر کامران شاہد کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز میں ساتواں سال ہے، دنیا ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

پروگرام اینکر اور تجزیہ نگار حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ میاں عامر محمود نے ایسا درخت لگایا، جس کے سایے میں اپوزیشن اور حکومت کے لوگ بھی بیٹھتے ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر نوید کاشف کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑی محنت کے بعد دس سال کا سفرطے کیا ہے، مزید محنت کریں گے۔