ایف آئی اے خیبر پختونخوا کی کارروائی، ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم گرفتار

Last Updated On 09 January,2019 06:52 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا، ملزم کے اکائونٹ سے ایک ہزار ملین روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

ایف آئی اے کے مطابق پشاور میں کارروائی کی گئی جس میں ہنڈی حوالہ غیر قانونی کاروبارمیں ملوث علی رحمان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا، علی رحمان کے اکاونٹ سے ایک ہزارملین روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی ایف ایم یو کی ہدایات پر کی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔