کوئٹہ: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 اشتہاری ملزمان گرفتار

Last Updated On 22 January,2019 05:47 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 10 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے، کارروائی کے دوران پولیس نے ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لی ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان پولیس کوکافی عرصہ سے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔