فیصل آباد: کالا دھن سفید کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار

Last Updated On 31 January,2019 05:12 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں کالا دھن سفید کرنے والے سیکڑوں افراد کے خلاف ایف بی آر نے شکنجہ تیار کر لیا ہے۔ ایف بی آر نے شہر کے 300 سے زائد افراد کو آمدن کی مکمل تفصیلات جمع کروانے کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

ایف بی ار کے مطابق مطلوبہ افراد نے ٹیکس سے بچنے کیلئے اثاثے انتہائی کم ظاہر کئے جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ نوٹسز ایف بی آر کے قانون بلیک منی شق کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

ان 300 سے زائد کاروباری شخصیات نے ود ہولڈنگ ٹیکس اد کئے بغیر اپنے پلازے کمرشل کروائے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق تحقیقات میں اگر کالا دھن ثابت ہوا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔