کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر کی لینڈ کروزر ضبط

Last Updated On 03 February,2019 04:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کے مشیر نعیم خان بازی کی لینڈ کروزر ضبط کر لی۔ پولیس کے مطابق مشیر وزیراعلی بلوچستان کے پاس کاغذات بھی نہیں اور نہ ہی نمبر پلیٹ اصلی ہے۔

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب ساوتھ زون پولیس نے کارروائی کے دوران بغیر وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے مشیر کی غیر قانونی گاڑی پکڑ لی جس کی مالیت ایک کروڑ سے زائد ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشیر وزیراعلی بلوچستان کے پاس نہ گاڑی کے کاغذات ہیں اور گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی حکومت کی جاری کردہ نہیں ہے۔ نعیم خان بازی سے ملنے والی گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔