کراچی: جماعت اسلامی کے ٹاون ناظم قتل، ملزمان کا صحت جرم سے انکار

Last Updated On 05 March,2019 03:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے ٹاون ناظم کے قتل کا معاملہ، ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے مقدمے کے گواہان کو تیرہ مارچ تک کا نوٹس جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جماعت اسلامی کے ٹاون ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے تمام ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی۔

دوران سماعت ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ پرویز محمود کا قتل کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر کیا تھا۔ سماعت تیرہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
 

Advertisement