جلالپور پیر والا میں رشتے کا تنازع چار لوگوں کی جان لے گیا

Last Updated On 11 June,2019 03:29 pm

جلالپور: (دنیا نیوز) جلالپور پیر والا میں میں رشتہ کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے گولی مار کر خود کشی کرلی، فائرنگ سے پانچ لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جلالپور پیر والا میں رشتے کا تنازع چار لوگوں کی جان لے گیا۔ ملزم نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کیا اور خود کو بھی گولی مار لی۔ فائرنگ سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ہسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے لاشیں ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج کیا۔