شجاع آباد: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر سسرالیوں کا بہو پر تشدد

Last Updated On 28 June,2019 03:47 pm

شجاع آباد: (دنیا نیوز) بیوی کے ہاتھوں شوہر کی شامت آ گئی، دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر پہلے شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کر کے خاتون کو گھر سے نکالنے کی کوشش کی، بعد میں خاتون نے شوہر اور اسکی بہنوں کی دھلائی کر دی۔ پولیس نے شوہر اور دیور کو حراست میں لے لیا۔

شجاع آباد میں ملتانی گیٹ کے علاقے میں یاسر نامی شخص کی دوسری شادی کے چکر میں بے چارے کی بیوی کے ہاتھوں دھلائی ہو گئی۔ شوہر نے بیوی شازیہ کو گھر سے نکالنے کی کوشش کی تو بیوی نے شوہر اور اسکی بہنوں کی مکوں، لاتوں اور تھپڑوں سے اچھی خاصی دھلائی کر دی، بعد میں سسرالیوں اور شوہر نے خاتون کو مل کر مارنا شروع کر دیا۔ جس پر سسرالیوں کے تشد سے شازیہ بے ہوش ہو گئی۔

شازیہ کے لواحقین نے 15 پر کال کر دی، تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی خاتون کے مطابق اسکا شوہردوسری شادی کرنا چاہتا ہے، اجازت نہ دینے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے گھر سے نکالنے کی کوشش کی تاہم تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر اور اسکے بھائی کو حراست میں لے لیا۔