لاہور میں ہسپتالوں کے فضلے سے پلاسٹک کے سامان کی تیاری کا انکشاف

Last Updated On 28 June,2019 03:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ہسپتالوں کے فضلے کو ری سائیکل کرنے والا یونٹ پکڑا گیا، ری سائیکل کیے جانے والے میٹریل سے پلاسٹک کی اشیا بنائی جاتی تھیں۔

ہسپتالوں کے فضلے کو ری سائیکل کرنے والا یونٹ لاہور کے علاقے شاد باغ میں قائم تھا، ضلعی انتظامیہ نے یونٹ پر چھاپہ مارا تو اِس دوران 5 سو کلو گرام ری سائیکل میٹریل چھاپہ مار ٹیم کے ہاتھ لگا، میٹریل کو ضائع کرنے کے لیے چلڈرن ہسپتال بھیج دیا گیا۔

ضلعی حکام کے مطابق ری سائیکل کیا گیا مضر صحت میٹریل مارکیٹ میں فروخت کر دیا جاتا تھا جہاں اِس سے پلاسٹک کی مختلف مصنوعات تیار کی جاتی تھی۔ موقع سے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ اب تک لاہور کے مختلف علاقوں سے ہستپالوں کے فضلے کو ری سائیکل کرنے والے 6 یونٹس پکڑے جاچکے ہیں۔