رحیم یار خان: دوستوں کے مبینہ تشدد سے نوجوان چل بسا

Last Updated On 22 July,2019 09:20 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) دوست ہی دشمن نکلے، دوستوں کے مبینہ تشدد سے نوجوان چل بسا۔

دنیا نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں دوستوں کے مبینہ تشدد سے نوجوان چل بسا، ورثاء نے الزام لگایا کہ دوستوں کے بہیمانہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوا، تشدد کے بعد عزیر نامی نوجوان کو دوست شیخ زید ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ورثاء کا کہنا تھا کہ ایک رات قبل عزیر کا دوست اس کو گھر سے بلا کر لے گیا جس کے بعد عزیر کا موبائل بند ہو گیا۔ اسے تشدد کے بعد مارا گیا۔ پولیس کارروائی نہیں کر رہی اور نہ ہی ملزموں کو گرفتار کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ورثاء کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے، واقع میں ملوث وقیع الحسن زیر حراست ہے، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔