مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) مظفر گڑھ میں سیلفی کا جنون ایک اور بچے کی جان لے گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقہ بھٹہ پور میں سیلفی ایک بچے کی جان لے گئی۔ 14 سالہ عبد اللہ سیلفی بناتے ہوئے گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق عبداللہ اپنے کزن کے ساتھ گھر میں لوڈ پسٹل کے ذریعے سیلفی بنانے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران گولی چل گئی جس کی وجہ سے عبد اللہ موقع پر ہی چل بسا۔
دوسری طرف ورثاء نے قانونی کاروائی کرانے سے انکار کر دیا ہے۔