فیصل آباد: فیکٹری میں بوائلر پھٹ جانے سے دھماکہ، 5 مزدور زخمی

Last Updated On 28 July,2019 07:54 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) دال بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹ جانے سے دھماکہ ہوا جس کے بعد ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد میں ایک دال بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹ جانے سے دھماکہ ہوا جس کے بعد فیکٹری میں کام کرنے والے پانچ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق 5 مزدوروں کو جو جھلس کر زخمی ہو گئے تھے فوراً ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کی طرف سے مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے۔