ملتان پولیس کے مبینہ مقابلے میں ڈکیتی واردات کا گرفتار ملزم ہلاک

Last Updated On 28 July,2019 09:52 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کے علاقے چک 4 فیض میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی کی واردات میں گرفتار طارق نامی ڈکیت ہلاک ہو گیا۔

ملتان کے علاقے چک 4 فیض میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ڈکیتی واردات میں ملوث ملزم طارق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، طارق نے گزشتہ روز بستی ملوک میں گھر میں گھس کر دوران ڈکیتی ڈاکٹر امتیاز نامی شخص کو قتل اور اسکی بیوی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔

پولیس ڈاکو طارق اور اسکے دیگر ساتھیوں کو نشاندہی کیلئے چک 4 فیض لیکر پہنچی تو ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران طارق موقع ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم پولیس کے مطابق ملزم کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔