لاہور پولیس کی ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 485 ملزمان گرفتار

Last Updated On 16 August,2019 02:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا، 11 اگست تا 14 اگست تک ون ویلنگ کرنے والے485 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 379مقدمات درج کیے گئے، صدر ڈویژن سے 193، ماڈل ٹاؤن سے 125، کینٹ سے 112، سٹی ڈویژن سے 38 جبکہ سول لائنز سے 17 ون ویلرز گرفتار کئے گئے۔

غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے والے 96 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 75 مقدمات درج کیے گئے۔ ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں 26 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 20 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

کینٹ ڈویژن سے 9، سول لائنز سے 5، سٹی سے 4، اقبال ٹاؤن سے 2، صدر ڈویژن سے 4 جبکہ ماڈل ٹاؤن سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شراب فروشی پر 42 ملزمان گرفتار کئے گئے، 38 کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔

کارروائی کے دوران 1896 لٹرز شراب برآمد کی گئی، سرعام سری پائے بھوننے والے 71 ملزمان پکڑے گئے اور انکے خلاف 65 مقدمات درج کئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل سے دور رکھیں۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی اور موٹر سائیکل بند ہو گی، پولیس نے عید الاضحٰی پر 4308 مساجد وعبادت گاہوں اور 203 کھلے مقامات کو سکیورٹی فراہم کی۔