لاہور : (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کر دیا۔
لاہور نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ہاتھ پاؤں باندھ کر پروین سکندر گل کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ پروین سکندر گل کے گلے پر رسی کا نشان موجود ہے۔ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سابق ایم پی اے غیر شادی شدہ تھی اور عرصہ دراز سے اپنے بھائی کے گھر میں مقیم تھی۔ پروین سکندر گھر کی اوپر والی منزل میں مقیم تھی جبکہ انکے بھائی گھر کی نچلی منزل میں رہائش پذیر تھے۔
پروین سکندر گل 2002 میں خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ق کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔