اوچ شریف: پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو کی شناخت ہو گئی، سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا

Last Updated On 06 September,2019 10:58 am

اوچ شریف: (دنیا نیوز) اوچ شریف میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہونے والے نامعلوم ڈاکو کی شناخت ہوگئی، فاروق نامی ڈاکو لاہور کا رہائشی نکلا، قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔

اوچ شریف و مضافات میں یکے بعد دیگرے دن دیہاڑے 5 وارداتیں کر کے پولیس ملازم سمیت 7 افراد کو زخمی کرکے پولیس مقابلہ میں مارا جانے والا ڈاکو فاروق لاہور کا رہائشی نکلا، پولیس مقابلے میں مارا جانے والا ڈاکو لاہور، ساہیوال، وہاڑی سمیت کئی تھانہ جات کو قتل، ڈکیتیوں سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

اس گینگ نے اوچ شریف و مضافات میں ایک ہی روز میں دن دیہاڑے 5 وارداتیں کی تھیں جس کے بعد پولیس مقابلہ ہوا اور ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے تھے۔

 

Advertisement