ظفروال: بجری سے بھرا ڈمپر رکشہ پر الٹ گیا، 8 بچے اور ڈرائیور جاں بحق

Last Updated On 06 September,2019 10:59 am

ظفروال: (دنیا نیوز) ظفروال میں بچوں کو سکول لے جانے والا رکشہ پر بجری سے بھرا ٹرک الٹا گیا، افسوسناک حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے پرانتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

خوفناک ٹریفک حادثے نے کئی ماؤں کی گود اجاڑ دی۔ ظفر وال میں ڈمپر ڈرائیور کی لاپرواہی نے معصوم طلبہ کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ شکرگڑھ روڈ پر پیش آنیوالے افسوناک حادثے میں ڈمپر بچوں کو سکول لیجانے والے رکشہ پرالٹ گیا۔

حادثے کے بعد امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور شہریوں کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ افسوسناک حادثے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی، بچوں کے والدین اور رشتہ دار زار و قطار روتے رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے واقعے پر انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
 

Advertisement