اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اے ٹی ایم کارڈ چرانے والے صلاح الدین کی واردات کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ملزم نے اوکاڑہ میں ٹریفک وارڈن کے اے ٹی ایم کارڈ سے 35 ہزار روپے نکلوا لئے۔
پولیس کے مبینہ تشدد سے دم توڑنے والے صلاح الدین کی واردات کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ ملزم نے اوکاڑہ میں ٹریفک وارڈن سلیم کا اے ٹی ایم کارڈ چوری کیا، دیپالپور اوکاڑہ کے قریب بینک سے 35 ہزار روپے بھی نکلوائے، متاثرہ شخص سلیم کے مطابق واردات کے بعد پولیس کو اطلاع کی تھی۔
صلاح الدین کی فیصل آباد میں اے ٹی ایم کارڈ چرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد اور بھی کئی ویڈیوز سامنے آئیں۔ ملزم رحیم یار خان میں واردات کے دوران گرفتار ہوا جہاں پولیس تشدد سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ دوسری جانب صلاح الدین کی ہلاکت پر عدالتی تحقیقات بھی جاری ہیں۔