خضدار: فورسز کی وردیاں پہن کر ڈکیتی کرنیوالا گروہ گرفتار

Last Updated On 13 September,2019 03:43 pm

خضدار: (دنیا نیوز) پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد فورسز کی وردیاں پہن کر ڈکیتی کرنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کے زیورات، دو عدد پسٹل، گولیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد بھی کی گئیں، وارداتوں میں استعمال ہونے والے سکیورٹی فورسز کی وردیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان خضدار کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں جن کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہیں۔

ایس ایس پی خضدار سید گل آفریدی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں نصیر احمد، عبدالوحید، علی احمد اور عبدالصمد شامل ہیں، ملزمان کے خلاف چوری ڈکیتی اسلحہ اور فائرنگ کے مقدمات درج کر لیا گیا۔